خاتون کی آواز میں بولنے والے طوطے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

خاتون کی آواز میں بولنے والے طوطے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں


فلوریڈا(24 نیوز) خاتون کی آواز میں بولنے والےشریر طوطے نے پولیس سمیت پڑوسی کو چکما دے دیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس کو ایک شکایت کال موصول ہوئی، شکایت کرنے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ پڑوس سے ایک خاتون کی چیخوں کی آواز آرہی ہے جو کہ بار بار کہہ رہی کہ اسے جانے دو۔ شکایت موصول ہونے کے فوراً بعد ہی ان کی مدد کے لیے پولیس جائے وقوع پر پہنچی وہ یہ جان کر حیران ہوگئی کہ انہیں جن خاتون کی چیخوں کی اطلاع دی گئی تھی وہ دراصل کوئی خاتون نہیں بلکہ ایک طوطا تھا۔پولیس والوں کو جب معلوم ہوا کہ وہ طوطا ہے تو وہ قہقہے لگاتے رہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer