کوئٹہ ایک بار پھر دھماکہ سے گونج اُٹھا

کوئٹہ ایک بار پھر دھماکہ سے گونج اُٹھا


کوئٹہ(رضوان سعید) لیڈی ڈیفرن اسپتال کے قریب دھماکے میں 2افرادشہیداور14زخمی ہوگئے، دوبچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ میں لیڈی ڈیفرن اسپتال کے قریب زور دار دھماکے میں2افرادشہیداور14زخمی ہوگئے،  زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں دوبچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، سکیورٹی فورسز نے جگہ کو عارضی طور پر بند کردیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور شہداءکی میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا،دھماکے کی نوعیت کا جائزہ اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔