اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں اچانک اضافہ



لاہور(24 نیوز)ملکی و نجی ائیرلائن کی جانب سے اندرون ملک جانے والے فضائی مسافروں پرمالی بوجھ میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا، ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیرلائن نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرائے میں اچانک اضافہ کردیا، پی آئی اے کا لاہور سے کراچی ایگزیکٹیو اکانومی کا یک طرفہ کرایہ 33ہزار جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 27ہزار روپے تک پہنچ گیا ۔ ائیربلیو اور سیرین ائیرکا لاہور سے کراچی کا کرایہ 28ہزار روپے تک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اندرون ملک سفر کر نے والے مسا فروں کو یکطرفہ 33 ہزار روپے سے زائد کا ٹکٹ مجبوراً خریدنا پڑتا ہے جبکہ دوطرفہ کرایہ 48 ہزارسے زائد کا فروخت ہونے لگا، کرایوں میں اضافے سے مسافروں کی جانب سے شکوے بڑھ گئے، مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہو یا نجی ائیرلائن تمام مسافروں سے زائد کرائے وصول کررہی ہیں، حکومت فضائی کرائے میں اچانک اضافہ کانوٹس لے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer