مالی سال کے پہلے 6ماہ میں 1 ہزار ارب کا حکومتی قرض

 مالی سال کے پہلے 6ماہ میں 1 ہزار ارب کا حکومتی قرض


اسلام آباد(24 نیوز)وفاقی حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران کمرشل بینکوں سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد قرض لیا۔حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم 10 کھرب 62 ارب 12 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے آخری ہفتے کے دوران حکومت نے اخراجات کے لیے کمرشل بینکوں سے تقریبا چار سو ارب روپے قرض لیا جس کے باعث یکم جولائی سے 27 دسمبر تک وفاقی حکومت کے کمرشل بینکوں سے لیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 10 کھرب 62 ارب 12 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے سلسلے میں مرکزی بینک سے قرض نا لینے کے باعث حکومت کی جانب سے بینکوں سے قرضے کے حصول میں اضافہ ہوا،، چھ ماہ کے دوران حکومت نے مرکزی بینک کو 888 ارب روپے واپس کیے،  گزشتہ مالی سال اس عرصے میں حکومت نے مرکزی بینک سے قرض لے کر کمرشل بینکوں کا 654 ارب روپے کا قرض واپس کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer