سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دھوم مچا دی

سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دھوم مچا دی


(24 نیوز)اطالوی فٹبال لیگ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گولز کی ہیٹرک بنا ڈالی،ٹیم یووینٹس نے چار صفر سے کلیاری کوشکست دے دی۔

اطالوی فٹبال لیگ کی سیریز اے میں سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دھوم مچا دی، یووینٹس اور کلیاری کا مقابلہ یکطرفہ بنا دیا، میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہوا تو تماشائی مایوس ہو گئے لیکن دوسرے ہاف میں تابڑ توڑ حملے کامیاب ہوئے اور کھیل کے 49 ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پہلا فیلڈ گول کیا۔پنلٹی کک پر آسان گول سے اسکور ڈبل کیا اور میچ میں تیسرا گول کر کے رونالڈو نے ایونٹ کی پہلی ہیٹرک داغ دی۔ یووینٹس نے کلیاری کو چار صفر سے شکست سے دوچار کردیا۔چار گولز کی جیت سے ٹیم یووینٹس کے نمبر ون انٹر میلان کے برابر پینتالیس پوائنٹ ہو گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer