نگران حکومت نے ن لیگ کا ریکارڈ توڑدیا

نگران حکومت نے ن لیگ کا ریکارڈ توڑدیا


اسلام آباد( 24نیوز ) نگران حکومت نے قرض لینے میں ن لیگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،اقتدار کے پہلے ماہ وفاقی حکومت نے کمرشل بینکوں سے 14 کھرب روپے سے زیادہ کے قرضے لیے،، صوبائی حکومتوں نے مرکزی بینک سے ساڑھے 45 ارب روپے لے لیے، نگران حکومت نے اپنے پہلے ماہ کے دوران پرانا قرض واپس کرنے اور دوسرے اخراجات کے لیے کمرشل بینکوں سے 14 کھرب 12 ارب 5 کروڑ روپے قرض لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   نگران حکومت نے کیپٹن صفدر کے بھاگنے کا راستہ روک دیا
نئے قرضے سے حکومت نے مرکزی بینک کا 11 کھرب 16 ارب روپے کا قرض واپس کیا, 296 ارب سے دوسرے اخراجات پورے کیے, نگران صوبائی حکومتوں نے مرکزی بینک سے 45 ارب 55 کروڑ قرض لیا۔
سب سے زیادہ رقم 31 ارب 27 کروڑ روپے پنجاب کی نگران حکومت نے لی،کے پی حکومت نے 7 ارب 72 کروڑ روپے اور سندھ کی نگران حکومت نے 7 ارب 44 کروڑ روپے قرض لیا۔