ایشوریہ رائے بچن بنیں گی اب نرگس دت

ایشوریہ رائے بچن بنیں گی اب نرگس دت


24 نیوز : آج کل بالی وڈ میں مختلف موضوعات پر فلمیں بنانے کا رواج زور پکڑنے لگا۔ نرگس دت کی کامیاب فلم کا بھی ری میک بننے جا رہا ہے۔ فلم رات اور دن کے ری میک میں ایشوریہ کاسٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انیس سو سڑسٹھ کی سپر ہٹ فلم رات اور دن کی، فلم میں ورسٹائل اداکارہ نرگس دت کی کمال اداکاری نے ان کو نیشنل فلم ایورڈ کا حق دار ٹہرایا۔

اب اکاون سال بعد چوالیس سالہ ایشوریہ رائے نرگس دت کے کردار کو دوبارہ اسکرین پر زندہ کریں گی۔ فلم رات اور دن کا سیکول بننے جا رہا ہے۔ ایش اپنی فلم فنے خان سے فارغ ہونے کے بعد فلم رات اور دن کی شوٹینگ میں مصروف ہو جائیں گی۔

دوسری جانب فلم کے ری میک کے لیے سنجے دت نے اجازت دے دی۔ فلم میں ایشوریہ نرگس دت کی طرح ڈبل رول میں نظر آئیں گی۔ دیکھنا یہ ہے کہ ایشوریہ نرگس دت کی کامیاب فلم کے ساتھ انصاف کر پاتی ہیں یا نہیں۔