ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ کے بعد مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا جھٹکا

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ کے بعد مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا جھٹکا


24 نیوز : مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چودھری عبد الغفور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، انکا کہنا ہے کہ غیر مشروط طور پر عمران خان کے ساتھ شامل ہوا ہوں۔

  24 نیوز کے مطابق چودھری عبد الغفور نے گلبرگ آفس میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری عبدالغفور نے کہا کہ عمران خان نے ملاقات کے لئے بلایا تھا، میں ٹکٹ کے لئے نہیں بلکہ غیر مشروط طور پر تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں، عمران خان واحد سیاست دان ہے جو ملک کے لئے کام کر رہے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف ،مریم نواز کیخلاف برطانیہ میں بھی گھیرا تنگ

 انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو پورا موقع فراہم کیا مگر وہ اپنی صفائی پیش نہیں کر سکے، آنے والے دنوں میں مزید بہتر فیصلے آئیں گے۔