بھارت نے ورلڈ کپ میں 8ویں کامیابی سمیٹ لی

بھارت نے ورلڈ کپ میں 8ویں کامیابی سمیٹ لی


لیڈز(24 نیوز) بھارت نے کرکٹ ورلڈکپ میں اپنا آخری لیگ میچ بھی جیت لیا، بھارت نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکا کے لاستھ ملنگا نے اپنے ایک روزہ کیرئیر میں ورلڈکپ کا آخری میچ کھیلا۔

سری لنکانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر264رنز بنائے، 55رنز پر لنکا کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ انجلومیتھیوز اورلہروتھریمانے نے اننگز کو سنبھالا دیا اوراسکور179رنز تک پہنچایا،تھریمانے 53رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انجلومیتھیوز نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 113رنز کی اننگز کھیلی، بھارت کی طرف سے جسپریت بمرا نے 3،بھنیشورکمار،ہاردک پانڈیا،رویندراجدیجہ اورکلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں بھارت نے 265رنز کا ہدف 44ویں اوور میں تین وکٹوں پر پورا کرلیا،اوپنرزروہت شرما اورلوکیش راہول نے سنچریاں اسکور کیں۔ راہول نے 111اورشرما نے 103رنز بنائے، ورلڈکپ مقابلوں میں سنچریاں کرنے والی دوسری جوڑی بھی بن گئی،2011کے ورلڈکپ میں سری لنکا کے دلشان اورتھرنگا نے دو بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس کے علاوہ بھارت ورلڈکپ تاریخ کی وہ واحد ٹیم بھی بن گئی ہے جس کے اوپنرزنے چاربار سو سے زائد رنز کا شراکت قائم کی، سری لنکا کے لاستھ ملنگا نے ورلڈکپ میں اپنا آخری میچ کھیلا، آخری میچ میں وہ ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ،میگاایونٹ میں انہوں نے 7میچ کھیل کر13وکٹیں حاصل کیں۔