امریکی ریاست کے شاپنگ پلازہ میں دھماکہ

امریکی ریاست کے شاپنگ پلازہ میں دھماکہ


واشنگٹن( 24نیوز ) امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں گیس کے زور دار دھماکے سے 23 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا پلازہ کے ساتھ واقع خالی ریسٹورینٹ میں ہوا، جس سے عمارت کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوگیا، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دھاکے کے بعد زخمیوں کو امدادی ٹیمیوں نے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا انداز تاحال نہیں لگایاجا سکا، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کے لئےخصوصی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔