جلسےکی اجازت نہ ملنے پر مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا

جلسےکی اجازت نہ ملنے پر مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا


منڈی بہاؤالدین( 24نیوز ) آج منڈی بہاؤالدین میں مریم نوازکاجلسہ ہوگایانہیں؟جلسہ روکنےکےلیےانتظامیہ روایتی ہتھکنڈے استعمال کرنے کو تیار تو دوسری جانب مریم نواز نے بھی مریم نواز نے بھی جانےکااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آج ہر حال میں منڈی بہاؤالدین جانے کا اعلان کردیا، مریم نواز کا کہناتھا کہ حکومت کواصل خطرہ نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا خوف ہے جبکہ ملک وال میں پولیس نے کالیگی کارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عندیہ بھی دیا، ن لیگ کےکئی کارکنوں کوگرفتارکرلیا،قائداعظم گراؤنڈکوبھی سیل کردیا گیا، مریم نواز نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روک سکتےہوتوروک کردکھاو۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ مریم نوازآج ہرصورت منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کریں گی،وہ آج سہ پہر تین بجے جاتی امرا سےروانہ ہوں گی،نالائق اعظم اور چھے درجن کرائے کے ترجمان ایک ہفتے سے اس جلسے کے خوف میں مبتلا ہیں،آج پھرایک طرف عوام ہوں گے اور دوسری جانب فسطائی سوچ‎۔علاوہ ازیں  قائداعظم گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر گراؤنڈ کے سامنے سڑک پر ہی میدان سجایا جائے گا۔