ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا

ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا


راولپنڈی( 24نیوز ) یکم جولائی کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان آگیا، جس نے اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےعوام پر مہنگائی کا ایک اور وار کردیا گیا، بجٹ کی منظوری کے بعد اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، راولپنڈی میں چینی کی قیمت میں 6 سے 10 روپے جبکہ دالوں کی قیمتیں 10 سے 15 روپے فی کلو مہنگی ہوگئیں، آٹا، کوکنگ آئل، اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب حیدرآباداور کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا،ادرک 160 روپے فی کلو سے بڑھ کر 280 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، ہرا دھنیا 130 سے بڑھ کر 200 روپے ، مٹر 100 روپے سے 200 روپے، ٹنڈو کی قیمت40 روپے فی کلو تھی جو اب 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، پرائس کنٹرول لسٹیں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام اور شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔

کراچی میں ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں دس روپے کے اضافہ کا اعلان کردیا ہے،سرکاری نرخ پر دودھ ،94 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا صارفین نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرکے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔