خواتین کے مدرسہ کی چھت گر گئی، اموات کا خدشہ

 خواتین کے مدرسہ کی چھت گر گئی، اموات کا خدشہ


کرک ( 24نیوز )  کے علاقے تخت نصرتی میں خواتین کے مدرسہ کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر 11طالبات زخمی ہو گئیں، متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضؒع کرک کے علاقہ تخت نصرتی میں خواتین کے مدرسہ کی چھت گرنے سے 11 طالبات ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں پہنچیں اور ملبے تلے سے طالبات کو نکالا، زخمی ہونے والی متعدد طالبات میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث اموات کا اندیشہ ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہتحت نصرتی شنکی بانڈہ میں خواتین مدرسہ کی چھت گری،زخمیوں بچیوں کو تحت نصرتی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا طبی امداد دی جارہی ہے۔