"دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا" جج ارشد ملک کا بیان سامنے آگیا



اسلام آباد( 24نیوز ) جج ارشد ملک نے کہا کہ مریم صفدرکی پریس کانفرنس میں دکھائی جانے والی ویڈیو حقائق کے برعکس ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا کہناتھا کہ مریم صفدرکی پریس کانفرنس میں دکھائی جانے والی ویڈیو حقائق کے برعکس ہے،گفتگوکوتوڑمروڑکرسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،دباؤ یا رشوت کےتحت فیصلہ سنانا ہوتا تو ایک میں سزادوسرے میں بری نہ کرتا، نواز شریف صاحب کےخلاف مقدمات کےدوران رشوت کی پیش کش ہوئی۔

جج ارشد ملک کا کہناتھا کہ بلواسطہ یا بلاواسطہ کوئی دباؤ نہیں تھا، پریس کانفرنس میرے فیصلوں کو متنازع بنانے،سیاسی فوائد کےلیے کی گئی، ویڈیو ،جھوٹی،جعلی اورمفروضی ہے،پانامہ کیس کی سماعت کے دوران مجھے رشوت دینے کی بھرپور پیشکش کی گئی، بات نہ ماننے پر دھمکیاں بھی دی گئیں، مریم نواز کی پریس کانفرنس سیاسی فائدے کے لئے کی گئی۔

 فاضل جج ارشد ملک نے مزید کہا کہ ناصر بٹ اوران کے بھائی عبداللہ بٹ سے پرانی شناسائی ہے،ان سے مختلف اوقات میں متعددبار ملاقاتیں ہوئیں،سنگین الزامات سے ادارے اوران کی ساکھ نقصان پہنچا۔