ورلڈکپ میں ناکام کیوں ہوئے؟سرفراز نے وجہ بتا دی



کراچی( 24نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پوری ٹیم نے بہت محنت کی، میری کپتانی کے بارے بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  میں  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے  نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں پوری ٹیم نے بہت محنت کی،بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف میچز میں برا کھیلا،پورا مقابلہ کیا مگر بدقسمتی سےسیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے، آخری چار میچوں میں ٹیم نے کم بیک کیا،سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذرہوگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھاکہ کوچ ملکی آرتھر کا کھلاڑیوں سے برتاؤ اچھا تھا، انہوں نے کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کیا،افغانستان کے خلاف رن ریٹ بہتر کرنا چاہتے تھے مگر وکٹ مشکل تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں رن ریٹ بری طرح گرا جو  ہماری ناکامی کا باعث بنا، کم رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں نہیں پہنچے

اپنی کپتانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ یہ فیصلہ بورڈ کرے گا،ان کاکہناتھاکہ بنگلادیش کےخلاف میچ میں500رنزکرنےکانہیں کہاتھا، ورلڈکپ سفر کے دوران جو کچھ ٹیم کے ساتھ ہوا وہ افسوسناک رہا، کچھ کمنٹیٹرز نے ہمارا حوصلہ بڑھایا پھر ہم نے ٹیم میٹنگ کی اور تمام لڑکوں نے اچھا ریسپانس دیا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ آخری میچز میں اچھا پرفارم کیا گیا ٹیم متحد ہو کر کھیلی مین اپنے تمام ٹیم ممبران سے مکمل خوش ہوں باقی کوچنگ اسٹاف سے بھی مطمئن ہوں۔