کرکٹ ورلڈ کپ، سیمی فائنل سے متعلق اہم خبر آگئی

کرکٹ ورلڈ کپ، سیمی فائنل سے متعلق اہم خبر آگئی


لندن( 24نیوز ) آسٹریلیا کی شکست کیساتھ سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی، بھارت اورنیوزی لینڈ جبکہ آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کھیلیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرانے والی ٹیموں کا بھی فیصلہ ہوگیا، بھارت اورنیوزی لینڈ جبکہ آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کھیلیں جائیں گے، آخری میچ میں شکست کے باعث آسٹریلیا14پوئنٹس کیساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبرپر رہ گیا, بھارت 15 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست رہا جبکہ انگلینڈ12پوائنٹس کیساتھ تیسرے اورنیوزی لینڈ11پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پرہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق اب سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کامقابلہ انگلینڈ سے ہوگا،ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 9جولائی کو مانچسٹر کے مقام پربھارت اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اورانگلینڈ ٹیمیں 11جولائی کوبرمنگھم کے مقام پر مدمقابل ہوں گے،لیگ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈکو64رنز سے بڑی شکست دی تھی، آسٹریلیا کے لیے بری خبر یہ ہے کہ عثمان خواجہ اورمارکس سٹونس کی سیمی فائنل میں شرکت مشکل ہوگئی ہے،ان کھلاڑیوں کے زخمی ہونے پران کی جگہ میتھیوویڈ اورمچل مارش کومتبادل کے طورپربلالیا گیا ہے۔