کراچی کی سیاست میں نیا بھونچال، حیدرعباس رضوی اچانک واپس آگئے

کراچی کی سیاست میں نیا بھونچال، حیدرعباس رضوی اچانک واپس آگئے


 کراچی (24 نیوز) متحدہ متحد تو نہ ہوئی، ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، متحدہ کے خود ساختہ جلاو وطن رہنما حیدرعباس کی اچانک وطن واپسی اور بہادرآباد کیمپ میں انٹری سے فاروق ستار کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: ریحام خان کی کتاب پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ نے چپ توڑ دی

 24 نیوزذرائع کے مطابق فاروق ستار کو جھٹکا، خالد مقبول صدیقی خوشی سے نہال، خود ساختہ جلا وطن سینئر رہنما حیدر عباس رضوی پاکستان واپس آگئے۔ کراچی ائیر پورٹ سے سیدھا بہادر آباد کیمپ چلے گئے۔

پڑھنامت بھولئے: ریحام کے پاس موجود کپتان کے بلیک بیری میں آخر کیا ہے؟

حیدرعباس رضوی نے بہادر آباد مرکز میں کنونئیر خالد مقبول صدیقی و دیگر رہنماوں سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ وطن واپسی و پارٹی امور پر مختصر تبادلہ خیال بھی کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: گل بخاری کے اغوا اور اسد کھرل پر تشدد کے واقعات پر نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

حیدرعباس رضوی چودہ مارچ بروز پیر دو ہزار سولہ کو کینیڈا چلے گئے تھے اور دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کےبعد وطن واپسی ہوئی ہے، حیدر عباس رضوی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم تھے۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے:ن لیگ کا چودھری نثارکو ان کے من چاہے حلقوں سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

دوسری جانب حیدر عباس کی آمد سے ڈاکٹر فاروق ستار گروپ کو بڑا جھٹکا لگا، جب کہ خواجہ سہیل منصور نے بھی فاروق ستار کا ساتھ چھوڑ دیا۔ خواجہ سہیل منصور بھی بہادرآباد پہنچ گئے۔علاوہ ازیں متحدہ رہنما حیدرعباس رضوی آموں کے شیدائی نکلے، پاکستان پہنچتے ہی آموں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کردیا۔