کراچی:کورنگی زمان ٹاؤن میں رینجرزاہلکاروں کا چھاپہ، ایک اہلکار شہید

کراچی:کورنگی زمان ٹاؤن میں رینجرزاہلکاروں کا چھاپہ، ایک اہلکار شہید


کراچی (24نیوز)  کورنگی، زمان ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں کے آپریشن کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر ایک اہلکار شہید اور2 زخمی ہوگئے, چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزموں نے رینجرز پر فائرنگ کی۔

کورنگی سی اکیاون الیاس گوٹھ میں رینجرز نے ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،ملزمان نے رینجرز کی ریکی پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار حوالدار الیاس شہید جبکہ سپاہی ابرہایم اور امیر زخمی ہوگئےجبکہ رینجرز کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کر گھر گھر تلاشی بھی لی ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سیاست میں نیا بھونچال، حیدرعباس رضوی اچانک واپس آگئے

رینجرز کی جوابی کارروائی میں ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھی علیم الدین کو گرفتار کرلیاگیاہے ،جبکہ رینجرز اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزم شہباز عر ف اسامہ کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔