ن لیگ حکومت عوام کو لالی پاپ دے کر چلتی بنی

ن لیگ حکومت عوام کو لالی پاپ دے کر چلتی بنی


اسلام آباد(24نیوز)  پانچ سالہ دوراقتدار میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے دعوے توبہت کیے گئے لیکن لوڈشیڈنگ پرقابو نہ پایاجاسکا،  گھنٹوں بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی.
پشاوراورنواح میں بجلی کی لوڈشیڈینگ کا دورانیہ 8گھنٹےتک جبکہ دوردراز علاقوں میں 10گھنٹے سےتجاوزکرگیا۔ایک طرف تپتی دھوپ، سورج کی تیز روشنی اوربجلی کا نہ ہونا شہریوں کو خوداپنی حفاظت پرمجبورکررکھاہے۔گرمی اورلوڈشیڈینگ سےنہ صرف پیاس جلدی لگتی ہےبلکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہورہی ہے۔

پڑھنا مت بھولیں: خوشخبری! حکومت کا ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنیکا اعلان

سابق حکومت کا لوڈشیڈنگ کےخاتمہ کے دعوے اپنی جگہ لیکن بجلی کی غائب رہنےکے ساتھ ساتھ اب شہریوں کی جانب سے کم وولٹیج کےشکایات بھی سامنےآرہی ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔