خوشخبری! حکومت کا ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنیکا اعلان


تالن(24نیوز) شمالی یورپ کے ملک ایستونیا حکومت نےملک بھر میں عوام کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ فری بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔یکم جولائی سے استونیا کے ہر کاؤنٹی میں 24 گھنٹے فری ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرے گا.

پانچ سال پہلے ایستونیا حکومت نے دارالحکومت تلین میں فری ٹرانسپورٹ رفرنڈم کرایا ، جس میں 75 فیصد شہریوں نے حق میں ووٹ دیا تھا،حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے دو یورو میں رجسٹریشن شروع کی ، یہ سکیم اتنی مقبول ہوئی کہ اب استونین حکومت ملک بھر میں مفت بس سروس چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے.یکم جولائی سے استونیا کے ہر کاؤنٹی 24 گھنٹے فری ٹرانسپورٹ سروس دستیاب ہو گی ، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے بڑے حصےمیں عوام کو مفت معیاری سفری سہولت فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے کروڑ پتی مسلمان نے  ساری دولت انسانیت کی خدمت کیلئےدے دی

فرانس اور جرمنی کے بعض شہروں میں فری ٹرانسپورٹ سروس پر غور کیا جا رہا ہے۔تاکہ ٹریفک پر کنٹرول اور فضائی آلودگی کو کم کیا جاسکے۔جبکہ برطانیہ ویلز میں فری ویکنڈ بس ٹریول استعمال کرتی ہے، لیکن اگر ایستونیا کی یہ منصوبہ بندی کامیاب رہی، تو یہ دنیا کا پہلا فری پبلک ٹرانسپورٹ ملک بن جائے گا.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔