نگران وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کے حامی نکلے

12:15 PM, 7 Jun, 2018

وقار نیازی

لاہور(24نیوز) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری الیکشن ملتوی کرنے کے حامی نکلے۔ ڈاکٹر حسن عسکری اپنے آرٹیکل میں الیکشن دو، تین ماہ تک ملتوی کرنے کی تجویز دے چکے۔الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی وجہ گرمی ،بارش اور سیلاب کو قرار دیا۔
تحریک انصاف کی تجویز پر نامزد نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری آئندہ عام انتخابات کے پچیس جولائی کو انعقا د کے مخالف نکلے۔ مقامی اخبارمیں چوبیس اپریل کو لکھے گئے آرٹیکل میں الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی وجہ گرمی ،بارش اور سیلاب کو قرار دیا۔ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے تجزیاتی آرٹیکل میں یہ بھی لکھا کہ جون، جولائی اور اگست میں کبھی بھی پاکستان میں عام انتخابات نہیں ہوئے۔

پڑھنا مت بھولیں: الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان کردیا

انھوں نے مزید کہاکہ کچھ لوگ الیکشن سے قبل سیاستدانوں کے خلاف جاری تحقیقات کی تکمیل بھی چاہتے ہیں۔ حلقہ بندیوں کے معاملات کے التواء کو بھی جواز بنایا جبکہ ن لیگ کے رہنما اورسابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا حسن عسکری کی الیکشن ملتوی کرنےکی حمایت پراظہارتشویش کیا، اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔

مزیدخبریں