لو ئر دیر میں دھماکہ،کوئٹہ میں ہیلی کاپٹر تباہ،تین اہلکار شہید

لو ئر دیر میں دھماکہ،کوئٹہ میں ہیلی کاپٹر تباہ،تین اہلکار شہید


لوئر دیر( 24نیوز )پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او اور سپاہی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جہاں معمول کی ڈیوٹی پر تعینات موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں موجود علاقہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او بخت منیر اور سپاہی عرفان شامل ہیں جب کہ دھماکے سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہیدوں کے جسدِ خاکی کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جب کہ زخمیوں کو بھی مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:   امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف کو فون،تبادلہ خیال

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے۔

ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس سے ایف سی اہلکار شہید ہوگیا ہے، زخمی اہلکار کو کوہلو سے کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا۔