’’تحریک انصاف میں خواتین کو عہدوں کیلئے قیمت چکانا پڑتی ہے‘‘

12:55 PM, 7 Jun, 2018

وقار نیازی

اسلام آباد( 24نیوز ) عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نے ایک اوربم پھوڑدیا۔ سیاسی جماعتوں سے متعلق سنسنی خیزانکشافات کردیئے، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں عہدے اورمراعات کیلئےخواتین کاجنسی استحصال معمول ہے۔ 

ریحام خان نے بھارتی میڈیا کو اانٹرویو دیا جس میں پی ٹی آئی اور عمران خان پرالزامات در الزامات لگائے۔ریحام نے کہا کہ عمران خان کےنظریات اب تک غیرواضح ہیں۔حالیہ یوٹرن اس کا ثبوت ہے کہ ایسےشخص کےہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے۔ریحام نے کہا جنسی ہراسگی کےکئی کیسوں کا براہ راست تعلق تحریک انصاف سےہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے قربانی سے پہلے قربانی کا اشارہ دیدیا

عمران خان اقربا پروری اورجنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔انھوں نے کہا سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت پارٹی کی اندرونی غلطیوں کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ریحام نے کہا میں نے اپنی کتاب میں جنسی ہراسگی کی بات کی ہے۔ میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے جس سے پی ٹی آئی ڈری ہوئی ہے۔

 

مزیدخبریں