ٹرمپ،ان ملاقات کہاں ہوگی؟پتہ چل گیا

ٹرمپ،ان ملاقات کہاں ہوگی؟پتہ چل گیا


ویب ڈیسک:کفر ٹو ٹا خدا خدا کرکے،امریکہ اور شمالی کوریا کی ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد برف پگھلنے لگی ہے،اب دونوں امن کی جانب لوٹنا چاہتے ہیں،طویل کوششوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کورین سپریم لیڈر کی ملاقات کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان 12جون کو سنگاپور میں ملاقات کر رہے ہیں،ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کم جونگ ان صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے سنگاپور کیسے جائیں گے۔

خیال رہے کم جونگ ان اپنے سفر کے حوالے سے بہت حساس ہیں، وہ شمالی کوریا سے ہوائی سفر کرنے کا خطرہ نہیں مول لیں گے اور وہ چین سے اپنی حفاظت کی گارنٹی چاہیں گے، کم جونگ ان کچھ ماہ پہلے بلٹ پروف ٹرین پر چین گئے تھے اور اسی بلٹ پروف ٹرین میں واپس آئے۔

امریکی وائٹ ہاو¿س کی ترجمان سارہ سینڈرسن نے دونوں ملکوں کے رہنماو¿ں کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا کے فائیو سٹار ہوٹل کیپیلا میں ہو گی، صدر ٹرمپ سنگاپور کے ہوٹل شنگریلہ میں قیام کریں گے جبکہ شمالی کوریا کے رہنما سینٹ ریجز ہوٹل میں ٹھہریں گے۔ یہ دونوں ہوٹل سینٹوسا جزیرے پر نہیں بلکہ مرکزی سنگاپور کی مشہور شاپنگ سٹریٹ آرچرڈ لین کے قریب واقع ہیں۔

یاد رہے دو ہفتے قبل صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ طے ملاقات کو یہ کہہ کر منسوخ کر دیا تھا کہ شمالی کوریا کا رویہ نامناسب ہے۔ صدر ٹرمپ نے دوبارہ تصدیق کی کہ ملاقات طے شدہ تاریخ پر ہوگی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:  امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف کو فون،تبادلہ خیال

امریکہ چاہتا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار ختم کرنے کی یقین دہانی کرائے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں کن کن معاملات پر بات ہو گی،صدر ٹرمپ نے کہا کہ پہلی ملاقات ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش ہو گی کیونکہ ابھی بہت سے مذاکرات ہونے ہیں۔

واضح رہے کہ سینٹوسا ان 63 جزیروں میں سے ایک ہے جو مل کر سنگاپور بناتے ہیں۔ پانچ سو ہیکٹر پر پھیلا ہوا یہ جزیرہ سنگاپور کے مرکزی حصہ سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے۔ اس جزیرے کا ایک ماضی بھی ہے۔ ماضی میں یہ پائیریسی اور دوسری جنگ عظیم میں جاپانی فوجیوں کے ہاتھوں ہزاروں افراد کے قتل کے لیے بھی مشہور ہے۔