ایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ: پاکستان نے ملائشیا کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

ایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ: پاکستان نے ملائشیا کو بڑے مارجن سے شکست دیدی


کولالمپور (24نیوز) پاکستانی خواتین ٹیم نےایشیا ٹی ٹوئنٹی ویمن کپ میں میزبان ٹیم ملائشیا کو 147رنزسے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔

ملائشیا میں جاری خواتین ایشیا کپ ٹوٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کاسلسلہ جاری وساری ہے۔ پاکستانی کڑیوں نے ملائشین لڑکیوں کو 147رنزکے واضح مارجن سےشکست دے دی۔ پاکستان خواتین ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے 177رنزبنائے۔ بسمہ معروف 62،نداڈار 41،جؤیریہ خان31رنز بناکر نمایاں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویمن ایشیاء کرکٹ کپ میں پاکستانی "کڑیوں"نے تھائی لینڈ کے چھکے چھڑوادیے

ہدف کے تعاقب میں ملائشین ٹیم محض 30رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، ملائشین کپتان ؤنفرڈدؤراسنگم 11رنز بناسکیں، کپتان کے علاؤہ کوئی ملائشین بلے باز دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکی۔ پاکستان کی طرف سے ندا ڈار نےچار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ثنا میر،نصرہ سندھو اور جویریہ خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ ندا ڈار کو بہترین کارکردگی پر پلئیر آف دی میچ قراردیا گیا۔