سانس سونگھ کر موت کا بتا سکتی ہوں، آسٹریلوی لڑکی کا دعویٰ

سانس سونگھ کر موت کا بتا سکتی ہوں، آسٹریلوی لڑکی کا دعویٰ


سڈنی(24نیوز) آپ مرنے والے ہیں یا کب مریں گے? یہ جاننا ہے تو ملیں آسٹریلیا کی اری کالا سے,  جس کا دعویٰ ہے کہ وہ سانس سونگھ کر بتا سکتی ہے کہ کس کی موت آنے والی ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز کی 24 سالہ اری کالا خود کو ’’نفسیاتی کوچ‘‘ کہتی ہیں۔ اری کالا کا کہنا ہے کہ اسے اپنی اس غیر معمولی صلاحیت کا 12 سال کی عمر میں اس وقت پتہ چلا، جب وہ اپنے انتہائی بیمار انکل کی تیمارداری کے لئے گئی تو اس نے گھر میں عجیب سے بو محسوس کی۔  ایسی ہی بو اس نے قریب المرگ افراد میں سو سونگھی تھی۔

دلچسپ خبر : برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان

اری کالا کا دعویٰ ہے کہ وہ بیمار افراد کو بتا سکتی ہے کہ وہ مرنے والے ہیں یا نہیں،  اب آپ نے اپنی موت کا پتہ چلانا ہے تو جائیں اری کالا سے ملیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔