بھارتی بیانات سے گھبرانے والے نہیں: ترجمان دفترخارجہ

بھارتی بیانات سے گھبرانے والے نہیں: ترجمان دفترخارجہ


اسلام آباد(24نیوز)بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے ۔ پاکستان کو بھی تیار رہنا پڑے گا، بھارتی بیانات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔پاک فوج ہر طرح سے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی کنڑول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے ، پاکستان کو بھی تیار رہنا پڑے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے گلگت بلتستان آرڈر پر بھارتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ کشمیری اس کیساتھ ہیں تو وہ استصواب رائے کرائے۔ پاکستان بھارت کیساتھ عزت اور وقار کیساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے، بھارت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات پر کان دھرے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ حکومت عوام کو لالی پاپ دے کر چلتی بنی

ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ صدر ممنون حسین 9 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے چین کا دورہ کریں گے۔ صدر مملکت چین کے صدر اور دیگر رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ آئندہ عام انتخابات آزادانہ اور شفاف ہو ں گے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔