عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


اسلام آباد( 24نیوز ) عیدالفطر کا چھوٹے بڑوں سب کو بیتابی سے انتظار ہے ،بچے تو بہت ہی پرجوش ہیں،خواتین نے شاپنگ کیلئے بازاروں کا رخ کرلیا ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے بھی ان کا ایک دن انتظار کم کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29ویں رمضان کو عید کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں،14جون کو رمضان کا چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں، شوال کا چاند 14 جون کو پیدا ہوجائے گا جب کہ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری! حکومت کا ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنیکا اعلان

واضح رہے کہ رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوا ہے۔