کورنگی کے علاقے سی اکیاون میں رینجرز کی کارروائی، ایک اہلکار شہید


کراچی(24نیوز) کورنگی کے علاقے سی اکیاون الیاس گوٹھ میں ٹارگٹ کلرز اور دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی کارروائی، جس کے دوران ملزمان نے رینجرز کی پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ملزماں کی فائرنگ سے ایک رینجر اہلکار شہید جبکہ دو سپاہی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ) کورنگی کے علاقے سی اکیاون الیاس گوٹھ میں ٹارگٹ کلرز اور دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی کارروائی، ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ دو سپاہی زخمی ہوگئے۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھی علیم الدین کو گرفتار کرلیا گیا، کارروائی کے دوران رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم شہباز عر ف اسامہ کو بھی گرفتار کرکے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:لوگوں کی عدالت،لوگوں کا فیصلہ،سرعام کلہاڑیوں سے نوجوان قتل 

رینجرز کی کارروائی میں گرفتار ملزم شفیق کالا پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم شفیق کا جرائم کا ریکارڈحاصل کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم پرتھانہ زمان ٹاون میں 24 مقدمات درج ہیں۔ جن میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، جلاؤگھیراو سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والا دوسرا ملزم علیم الدین بھی شفیق کالا کا قریبی ساتھی اور رشتے دار ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito