معروف امریکی فیشن ڈیزائنرکیٹ اسپیڈ نےخودکشی کرلی

معروف امریکی فیشن ڈیزائنرکیٹ اسپیڈ نےخودکشی کرلی


24نیوز: معروف امریکی فیشن ڈیزائنرکیٹ اسپیڈ نےخودکشی کرلی۔ آنجہانی فیشن ڈیزائنرہینڈ بیگزاورجوتوں کےمعروف برانڈ کی مالک تھیں۔

 رنگوں کی جادوگرنی اورمعروف امریکی فیشن ڈیزائنرکیٹ اسپیڈ نےاپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ 55 سالہ فیشن ڈیزائینرکیٹ اسپیڈ نےامریکہ سمیت دنیا بھرمیں جوتوں اورہینڈ بیگزکےنت نئےڈیزائں متعارف کرائے۔کیٹ اسپیڈ کوان کےڈیزائن کردہ منفردہینڈ بیگزنےمقبولیت کےآسمان پرپہنچا دیا تھا۔ وہ 1990 سےامریکی فیشن انڈسٹری میں دھوم مچارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید الفطر قریب، کھسوں کی مانگ میں اضافہ 

گھرکےملازموں کےمطابق کیٹ نے پھندہ لگارکراپنی جان لی۔ واشنگٹن پولیس نے بھی ان کی موت کوخودکشی قراردیا۔ جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ان کی موت کی خبرپھیلتے ہی فیشن کی دنیا سے وابستہ افراد شدید دکھ اورافسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ کونسل آف فیشن ڈیزائنرزآف امریکا نےکیٹ اسپیڈ کوخراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔ انہوں نےفیشن کی دنیا میں گراں قدر کامیابیاں سمیٹی۔آنجہانی معروف ڈیزائنر نے نام  سے وابستہ برانڈ ’کیٹ اسپیڈ نیویارک‘ کی امریکہ سمیت دنیا بھر میں 300 کے قریب آؤٹ لیٹس موجود ہیں۔