برطانوی وزیر اعظم آج مستعفی ہوجائینگی

برطانوی وزیر اعظم آج مستعفی ہوجائینگی


لندن(24نیوز)برطانیہ کی وزیرِ اعظم ٹریزا مےآج اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی، حکمران پارٹی کے نئے لیڈر کے چناؤ میں ایک ماہ لگ سکتا ہے، انھوں نے بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ کو قائل کرنے میں ناکامی کے بعد وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکمران پارٹی کے نئے لیڈر کے چناؤ میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ وزارت عظمٰی کی دوڑ میں کئی نامی گرامی سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں ، جن میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن اور نو منتخب وزیر داخلہ ساجد جاوید ، بورس جانسن ، ایستھر میک وی، روری سٹیورٹ اور جیرمی ہنٹ شامل ہیں۔

24 مئی کو برطانیہ کی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ معاہدے کے معاملے پر اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے سات جون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer