دبئی:مسافر بس کو حادثہ،پاکستانی سمیت 17افراد جاں بحق

دبئی:مسافر بس کو حادثہ،پاکستانی سمیت 17افراد جاں بحق


دبئی(24نیوز)دبئی کے قریب عمانی بس کو حادثہ،پاکستانی شہری سمیت 17مسافر جاں بحق،3زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں راشدیہ کے قریب  ایک تیز رفتار بس شیخ محمد بن زیاد روڈ پر ایک سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 17افراد  جاں بحق جبکہ3شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت بس میں 31 افر اد سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات جارہی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور نے گاڑیوں کی سڑک سے بس میڑو اسٹیشن میں گھسانے کی کوشش کی ،جس پر حا دثہ ہو گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer