شہباز شریف کا وطن واپسی کا اعلان

شہباز شریف کا وطن واپسی کا اعلان


لاہور(24نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی وطن واپسی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق اب وہ 9 جون کو علی الصبح وطن واپس پہنچیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی وطن واپسی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ 9 جون بروز اتوار صبح 4 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

مریم اورنگزیب نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے، نالائق اور نااہل مخالفین منفی سیاست کے لئے مصنوعی بیانیہ کا سہارا تلاش کریں، شہباز شریف کی وطن واپسی سے حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

واضح رہے کہ شہباز شریف کے بیرون ملک قیام کو مبینہ طور پر خفیہ ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جارہا تھا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف 10 اپریل کو اپنے طبی معائنے کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے تھے، وہ گزشتہ سات ہفتوں سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے عیدالفطر بھی وہیں پر منائی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer