عیدالفطرکے تیسرے روز وزیراعلیٰ سندھ سے اہم شخصیات کی ملاقات

عیدالفطرکے تیسرے روز وزیراعلیٰ سندھ سے اہم شخصیات کی ملاقات


کراچی(24نیوز)عیدالفطرکے تیسرے روز وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سےمختلف ممالک کے سفارتکاروں ، صوبائی وزرا،اورپارٹی رہنماوں کی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ،وزیراعلی سندھ نے پارٹی رہنماوں سے سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیا ۔

عیدالفطرکے تیسرے روز وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سےمختلف ممالک کے سفارتکاروں ،وزرااورپارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں ،وزیراعلٰی ہاوس میں ہونےو الی عید ملن ملاقاتوں میں انڈونیشیا، سعودی عرب، بحرین ، قطر، بنگلا دیش ، ترکی ، افغانستان ، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک سے سفارتکاروں سمیت ،صوبائی وزیرسعیدغنی ،اسماعیل راہو، مرتضیٰ وہاب ،پارٹی رہنماوں راشد ربانی ، وقار مہدی ،کراچی ڈیویژن کےعہدیداروں اورچیف سیکریٹری سمیت دیگرافسران بھی شامل رہے،اوروزیراعلی سندھ کوعید کی مبارکباد پیش کی ۔

اس موقع وزیراعلی سندھ نے وزرااورپارٹی کے دیگررہنماوں سے آئندہ کی سیاسی صورتحال اوردیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer