دو پاکستانی شوبز ستاروں کا ایک ہونے کا اعلان

دو پاکستانی شوبز ستاروں کا ایک ہونے کا اعلان


کراچی(24نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے جڑے دو اور ستاروں نے ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا،گلو کار و اداکار احد رضا میر نے خود اس بات کا اعلان کردیا۔

اداکار و گلوکار احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی کے ساتھ باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کردیا۔ احد رضا میر نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا۔

اپنے پیغام میں احد رضا میر نے کہا کہ وہ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں کہ وہ سجل علی کے ساتھ باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔یہ ہمارے (یعنی احد اور سجل) لیے ایک بہت ہی خاص دن ہے اور ہمارے خاندان، دوستوں اور مداحوں کی دعاؤں سے یہ دن اور بھی خاص بن جائے گا۔

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ احد اور سجل کی منگنی کی خبر ملتے ہیں شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے دونوں کیلئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer