گرمی کی پرواہ کیے بغیر شہری ساحل سمندر پر امڈ آئے

گرمی کی پرواہ کیے بغیر شہری ساحل سمندر پر امڈ آئے


کراچی (24نیوز)گرم موسم کے باوجودکراچی کےشہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر امڈ آئی،نوجوانوں نے سی ویو پر بھنگڑے ڈالے۔بچوں کے ساتھ خواتین نےبھی اونٹ اور گھڑ سواری کرکے خوب انجوائے  کیا۔

عید الفطر کے تیسرے دن کراچی شہر میں گرمی کوبھگانے کے لیے ساحل پرامڈآئے، کسی نےسمندرکنارے ڈٓالے بھنگڑے توکسی نے اونٹ اورگھڑ سواری کرکے کیا خوب انجوائے ، بچوں کے ہمراہ انجوائے کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کا مزہ تو بچوں کے ساتھ ہے -

سی وی پر شہریوں نےجہاں اونٹ اور گھڑسواری کے ساتھ ساتھ مزےلیے وہیں کھانوں سے بھی لطف اٹھایا ،پانی سے اٹھکیلیاں کرتے بچے سب سے زیادہ خوش دکھائی دیئے -

اظہر تھراج

Senior Content Writer