وزیراعظم عمران خان کا نریندرمودی کو خط

وزیراعظم عمران خان کا نریندرمودی کو خط


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ دیا ہے.

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نریندرمودی کودوبارہ وزارتِ عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پرمبارک باد دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی کے نام پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے،امن و استحکام سے خطہ میں ترقی آسکتی ہے۔پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔خطہ میں ترقی کیلئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer