پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ بارش کے باعث منسوخ


برسٹل(24 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو نقصان، سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذرہوگیا، فیورٹ پاکستان کو فتح پردوپوائنٹ ملناتھے تاہم اب ایک پوائنٹ پراکتفا کرنا پڑا ہے۔

 پاکستان اورسری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا،  کھلاڑیوں کی جگہ بارش نے اپنا کھیل کھیلا اورایک گیند کا کھیل بھی نہ ہونے دیا۔  اس ایک پوائنٹ کے بعد پاکستان پوائنٹ تیبل پرچوتھے نمبر پر آ گیا ہے، پاکستان کے تین میچوں کے بعدتین پوائنٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے علاوہ سری لنکا اورجنوبی افریقہ نے تین تین میچ کھیلے ہیں، بھارت نے ابھی ایک جبکہ دیگرٹیموں نے دودو میچ کھیل لیے ہیں۔ پاکستان اپنا اگلا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، اس روز ٹاؤٹن میں بھی پورا دن بارش کے قوی امکانات موجود ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer