خاڑکمر، باردوی سرنگ دھماکہ، چار فوجی جوان شہید

خاڑکمر، باردوی سرنگ دھماکہ، چار فوجی جوان شہید


خاڑکمر(24 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑکمرمیں گھریلو ساختہ باردوی سرنگ کے دھماکے میں تین افسروں سمیت چار فوجی جوان شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک پر نصب گھریلو ساختہ باردوی سرنگ سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فوجی افسر اور ایک جوان شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ڈونگا مچا میں گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے نزدیک کیا گیا۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران معاونت کاروں کو گرفتار کیا تھا ۔

شہدا میں کریم آباد ہنزہ کے رہاشی لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، کراچی سے تعلق رکھنے والے میجر معیزمقصود بیگ، لکی مروت کے کیپٹن عارف اللہ اور چکوال سے تعلق رکھنے والے حوالدار ظہیر شامل ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں چار سپاہی امجد،عارف،اسلم اور سخاوت شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں 10 فوجی جوان شہید اور 35 زخمی ہو چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer