جنگ کا خطرہ روس اور امریکہ کے جہاز آمنے سامنے

جنگ کا خطرہ روس اور امریکہ کے جہاز آمنے سامنے


(24 نیوز) امریکا اور روس کے جنگی بحری جہاز سمندر میں آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بحر اوقیانوس میں امریکی اور روسی بحری جہاز گشت پر تھے، دونوں بحری جہاز ایک دوسرے کے انتہائی قریب آگئے،امریکی بحری حکام نے روسی بحری حکام کو غیرپیشہ ور قرار دےدیا، ادھر روس کی جانب سے ردعمل دیا گیا کہ روسی جہاز نے ہنگامی بنیادوں پر مڑتے ہوئے دونوں جہازوں کو ٹکرانے سے بچایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer