ملتان سلطان اپنے آپ کو منوانے میں کامیاب

ملتان سلطان اپنے آپ کو منوانے میں کامیاب


دبئی(24نیوز)پی ایس ایل تھری کی اہم اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی بار ایونٹ میں شامل ہونیوالی ٹیم ملتان سلطان کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے ،پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں تمام ٹیمیں ٹرافی کی دوڑ میں مصروف ہیں ، ٹورنامنٹ کے آدھے میچز مکمل ہونے کے بعد کون پی ایس ایل ٹرافی کے سب سے قریب اور کون کتنا دور ہے یہ بھی سب کے سامنے ہے،اس وقت پوئنٹس ٹیبل پر ہے کرکٹ کے سلطان ملتان سلطانز کا ہے راج ہے، ملتان سلطانز 6 میچز میں4 فتوحات کے ساتھ 8 پوئنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر براجمان ہے-

اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد کراچی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور 6پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اسی طرح پشاور زلمی جو دفاعی چیمپئین بھی وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے درجے کی ٹیم ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں میں الیمینیٹر سپاٹ کی جنگ جاری ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوئنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ گزشتہ سال کے فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوئنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ،لاہور قلندرز 5 میچز میں 5 شکستوں کے بعد آخری نمبر پر موجود ہے، نصف ٹورنامینٹ کے بعد شائقین کرکٹ ملتان سلطانز کو پی ایس ایل چیمپینز بنے کے لیے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔
پشاور زلمی کے ساتھ میچ میں ملتان سلطانز نے اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا ہے، کپتان محمد حفیظ کی نصف سنچری کے باوجود پاکستان سپر لیگ تھری کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دے دی،دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 184 رنز کا ہدف دیا تاہم جواب میں پشاور زلمی صرف 164 رنز ہی بناسکی،زلمی کی جانب سے محمد حفیظ نے 41 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ 17 گیندوں پر 32 رنز بنائے تاہم اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے،پشاور زلمی کے پہلے آوٹ ہونے والے بیٹسمین آندرے فلیچر تھے جو 11 رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے تاہم اس سے قبل وہ ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا لگاگئے۔فلیچر کے بعد وکٹ کیپر کامران اکمل بھی زیادہ دیر کریز پر قیام نہ کرسکے اور محمد عرفان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔کامران اکمل بھی آوٹ! ملتان سلطانز کو دوسری وکٹ مل گئی، ملتان کے بولرز کی جانب سے شاندار گیند بازی کا سلسلہ جاری تھا اور پشاور کے مطلوبہ رن ریٹ میں اضافہ ہورہا تھا۔ ایسے میں ڈوئن اسمتھ نے کیرون پولارڈ کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کی تاہم براوو کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ  ہوگئے۔
رکی ویسلز نے محمد حفیظ کا ساتھ دیا تاہم محمد عرفان کی اٹھتی ہوئی گیند پر پوائنٹ پر موجود فیلڈر احمد شہزاد کو کیچ دے کر آﺅٹ ہوگئے،ویسلز کے آﺅٹ ہونے کے حفیظ کو کریز پر لائم ڈوسن نے جوائن کیا اور انہوں نے 32 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تاہم ان کےآﺅٹ ہونے کے بعد زلمی کی اننگز اختتام کی جانب بڑھنے لگی،ڈوسن کے بعد حماد اعظم اور حسن علی بھی جلدآﺅٹ ہوگئے جبکہ حفیظ بھی زلمی کی اننگز کے آخری اوور میں آﺅٹ ہوگئے اور 19 رنز سے فتح ملتان سلطانز کے نام رہی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر اور کیرون پولارڈ نے تین، تین جبکہ محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ ملتان کے پہلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز کمار سنگاکارا تھے جو 28 رنز بناکر لائم ڈوسن کی گیند کا شکار بنے جبکہ احمد شہزاد اپنی روایتی سست رفتار اننگز (37 گیندوں پر 37 رنز) کھیل کر رن آﺅٹ ہوگئے۔
اگلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز کپتان شعیب ملک تھے جو عمیدآصف کی گیند پر مڈ وکٹ پر گیند کو باونڈری کے پار لگانا چاہتے تھے تاہم حسن علی کو کیچ دے بیٹھے،صہیب مقصود کا ایک اور چھکا! پی ایس ایل کی بہترین اننگز کھیل رہے ہیں،تاہم دوسرے اینڈ سے صہیب مقصود کے بلے سے رنز آتے رہے۔ 42 گیندوں پر 85 رنز کی جارحانہ اننگز میں صہیب مقصود نے 7 شاندار چھکے اور چار چوکے لگائے،ان کی اننگز کی بدولت ملتان پشاور کے خلاف 184 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
کیرون پولارڈ نے بھی صہیب کا بھرپور ساتھ دیا اور 8 گیندوں پر 16 رنز کی اننگز کھیلی،احمد شہزاد سست رفتار اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوگئے،پشاور زلمی کی جانب سے لائم ڈوسن اور عمید نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا،میچ وننگ اننگز کھیلنے پر صہیب مقصود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
فتح کے نتیجے میں ملتان سلطانز کے 6 میچوں میں 9 پوائنٹس ہوگئے اور یہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے جبکہ پشاور زلمی ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔
بدھ کو ملتان سلطانز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مدمقابل ہوں گے۔

ملتان سلطانز کی اسی طرح کارکردگی جاری رہی تو ان کو پی ایس ایل تھری کا چیمپئین بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔