نواز شریف نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی


اسلام آباد(24نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی ایک دوسرے کے سخت ترین سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں،عمران خان کا حال تو یہ کہ شریف خاندان کیخلاف تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ نہیں جانے دیتے،تقریبات ،جلسوں اور میڈیا کے سامنے الزامات کے خوب نشتر چلاتے ہیں اسی طرح نواز شریف ،مریم نواز،شہباز شریف اور دیگر مسلم لیگی رہنما کھلے اور دبے لفظوں میں عمران خان کیخلاف خوب بولتے ہیں،ان کی ناکامیوں اور نجی زندگی پر بھی بات کرتے ہیں،اسی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بھی لفظی نگ جاری رہتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیے------واز شریف تیزی سے انجام کی طرف بڑھنے لگے
صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف سینیٹ میں پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ ملانا چاہتی ہے تو کیا آپ پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ ملائیں گے جس پر نواز شریف نے کہا کہ وہ آج کوئی گفتگو کرنا نہیں چاہتے کیوں کہ ان کا گلا خراب ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں جن جماعتوں کےساتھ دھاندلی ہوئی وہ مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم ساتھ ہیں،انہوں نے پیشکش کی کہ جن جماعتوں کے ساتھ دھاندلی ہوئی وہ مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم ساتھ ہیں، ہماری جماعت کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی اور ہم ہارس ٹریڈنگ سے بہت نفرت کرتے ہیں۔

ضرور پڑھئے: ’’بابا رحمتے کا کہا قانون نہیں ہو سکتا‘‘ چیئرمین سینیٹ کا چیف جسٹس کے خلاف اعلان جنگ 
یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان پی ائی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سینیٹ انتخابات میں پیسے کے استعمال کا الزام عائد کیا تھا۔

باقی تفصیلات اس ویڈیو میں:

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں