نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت،تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی گئی

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت،تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی گئی


کراچی(24نیوز) انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں نقیب اللہ ماورائے عدالت قتل کیس کی سماعت،عدالت نے تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کے لئے 7 دنوں کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں شاہ لطیف ٹاؤن جعلی پولیس مقابلے کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کا حتمی چالان جمع کرانے کے لئیے مہلت کی استدعا کی گئی۔عدالت نے راؤ انوار سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف تیزی سے انجام کی طرف بڑھنے لگے
 واضح رہے کہ مفرور ملزمان میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور سابق ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن امان اللہ مروت بھی شامل ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے حتمی چالان جمع کرانے کے لئے 7دنوں کی مہلت دے دی۔سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔