نواز شریف کےشاہانہ انداز ،طبیعت بھی خراب،چھٹی مل گئی


اسلام آباد(24نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریدنگ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا، کہتےہیں ن لیگ کبھی ہارس ٹریڈینگ کا حصہ نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ لاہورسے اسلام آباد پہنچے۔ قافلے کی شکل میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے توحسب معمول کارکنوں نے انکی گاڑی کو گھیر لیا اور نعرے بازی کی۔احتساب عدالت میں سماعت کی ابتدا میں ہی وکیل خواجہ حارث نے نواشریف کی طبعیت ناسازہونے کا بتایا اورآج کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی۔جج محمد بشیرنے نوازشریف کوجانےکی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

 واضح رہے کہ ن لیگ کے قائد نے طبعیت خراب ہونے کے باعث صحافیوں سے بھی بات چیت کرنے سے معذرت کی تاہم سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے سوال پربول ہی پڑے۔ انہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے قابل نفرت عمل قراردیا اورکہا مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کی سخت مخالف ہے اورکبھی بھی اس کا حصہ نہیں رہی۔ہارس ٹریڈنگ کے الزمات لگانے والی جماعتوں کے ساتھ ملکرحکمت عملی بنانے کیلئے بھی تیارہیں۔