خبردار ہوشیار،پولیس کے روپ میں لوٹنے والا گروہ سرگرم

 خبردار ہوشیار،پولیس کے روپ میں لوٹنے والا گروہ سرگرم


اسلام آباد(24 نیوز) تھانہ کوہسار کی حدود میں پولیس کی شناخت ظاہر کر کے لوٹنے والا گروہ متحرک ہو گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار کی حدود میں راہزنی کی ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔  تین لڑکوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے فیصل شہزاد نامی شہری کو لوٹ لیا جبکہ پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔