نہال ہاشمی کے بعد فاروق ستار کے وکیل نے بھی کورا جواب دے دیا

نہال ہاشمی کے بعد فاروق ستار کے وکیل نے بھی کورا جواب دے دیا


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کنوینئرشپ سے متعلق کیس کی سماعت، بہادرآباد گروپ کے وکیل فروغ نسیم پیش نہ ہوئے،فاروق ستار کے وکیل بابر ستار کہتے ہیں کہ فروغ نسیم سینیٹر منتخب ہو چکے، انہیں کیس میں اب دلچسپی نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کنوینئرشپ سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔فاروق ستار کے وکیل بابر ستار پیش ہوئے۔خالد مقبول صدیقی کے وکیل فروغ نسیم مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔

پڑھنا نہ بھولیں:نہال ہاشمی کے وکیل نےبھی ہاتھ کھڑے کر لیے، کیس کا دفاع کرنے سے معذرت کرلی 

فاروق ستار کے وکیل بابر ستار کا کہنا تھاکہ فروغ نسیم سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں اب انکی دلچسپی نہیں رہی۔بابر ستار نے استدعا کی کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن سے پہلے معاملہ حل کیا جائے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران پی آئی بی گروپ کے علی رضا عابدی کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کی پتنگ کٹنے سے کیسے بچے گی،فارمولا سامنے آگیا

 دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فروغ نسیم کو 13 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی۔