وفاقی وزیر توانائی اپنے ہی گھر کی بجلی سےمحروم

وفاقی وزیر توانائی اپنے ہی گھر کی بجلی سےمحروم


سخی سرور(24نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری کے بڑے بھائی ایم اپی اے جمال خان لغاری کے حلقہ سخی سرور میں 5 دن سے بجلی غائب،جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔واپڈا اہلکاروں کئی بار شکایات کے باوجود نیا ٹرانسفارمر تاحال نہ لگایا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق سخی سرور شہر کے صدر بازار کا ٹرانسفارمر 5 دن سے خراب۔ سخی سرور وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری کے بڑے بھائی ایم پی اے جمال خان لغاری کا آبائی حلقہ ہے۔جہاں سے وہ بھاری اکثريت سے کامیاب ھوتے آرہے ہیں ۔5 دن مین بازار کی بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات سامنا ہے۔واپڈا اہکاروں کو نیا ٹرانسفارمر لگانے کے لیے شہری شکایات کرکر تھک گے ۔مگر واپڈا کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

یہ بھی پڑھیں:گوجرانوالہ: سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین سراپا احتجاج

 واضح رہے کہ عرس سخی سرور شروع ہونے کی وجہ سے بازاروں میں رش بھی بڑھ گیا مگر بجلی نہ ہونے کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے ۔رات کے وقت پورا بازار اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔واپڈا اہل کاروں سے رابطہ ہوا تو ان کا کہنا تھا ۔بہت جلدمسلہ حل کر دیں گے ۔شہریوں نے حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔