تحریک انصاف بھی گرفت میں آ گئی، 12 مارچ کو بڑا فیصلہ سنایا جائیگا
تحریک انصاف بھی گرفت میں آ گئی، 12 مارچ کو بڑا فیصلہ سنایا جائیگا

تحریک انصاف بھی گرفت میں آ گئی، 12 مارچ کو بڑا فیصلہ سنایا جائیگا


 اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن تحریک انصاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی مزید کاروائی اور دستاویزات درخواستگزار کو فراہم کرنے یا نا کرنے کے حوالے سے فیصلہ 12 مارچ کو سنائےگا۔

چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں ہمارے ممبران سینیٹ انتخابات میں دوسرے صوبوں میں مصروف تھے۔ تمام ممبران کی آپس میں مشاورت نہیں ہو سکی تھی۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔ درخواستگزار اکبر ایس بابر اور تحریک انصاف کے مرکزی فنانس سیکرٹری سردار اظہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سماعت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ ہمارے ممبران سینیٹ انتخابات میں دوسرے صوبوں میں مصروف تھے۔ تمام ممبران کی آپس میں مشاورت نہیں ہو سکی۔ مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کی فراہم کردہ دستاویزات اور کیس کی کاروائی کے حوالے سے فیصلہ 12 مارچ کو سنائیں گے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق نے میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے کہا کہ ہم نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔

یہ پھی پڑھیں۔چیئرمین سینیٹ کیلئے ن لیگ کا پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے مذاکرات کا فیصلہ
 
 ہم پرامید ہیں کہ 12 مارچ کو حق اور سچ کی فتح ہو گی۔ درخواست گزاراکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن مزید کاروائی کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔ تحریک انصاف پچھلے کئی سالوں سے حکم امتناعی کے پیچھے چھپ کراحتساب اور انصاف سے بھاگ رہی ہے۔

ہم نے تمام ثبوت بھی الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں۔ تحریک انصاف کو اربوں روپے کی غیر ملکی فنڈنگ ہوئی ہے۔

 یہ پھی پڑھیں۔تبدیلی کے دعوے دار تبدیلی لے آئے، اپنے ہی رکن اسمبلی بلدیوکمارپر جوتے برسادیئے