مریم نواز نے پی ٹی آئی کو پریشان کر دیا، کپتان بھی پیچھے نہ رہے


راولپنڈی(24نیوز) ن لیگ کا سوشل میڈیا کنونشن، نواز شریف کا دھڑے بندی پر نوٹس کام آگیا،راولپنڈی کے دونوں دھڑے 11 مارچ کو کنونشن کروانے پر متفق ہوگئے، عمران خان نے پارٹی کو سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی ن لیگ کا مقابلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے تابڑ توڑ سوشل میڈیا کنونشنز نے تحریک انصاف کو پریشان کر دیا۔ نواز شریف کا دھڑے بندی پر نوٹس کام آگیا۔راولپنڈی کے دونوں دھڑے 11 مارچ کو کنونشن کروانے پر متفق ہوگئے ۔ مریم نواز نے کنونشن منسوخ نہ ہونے کی تصدیق کردی۔ عمران خان نے پارٹی کو سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی ن لیگ کا مقابلہ کرنے کہ ہدایت کر دی۔  تحریک انصاف نے بڑے شہروں میں سوشل میڈیا کنونشنز کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

اہم خبر : نواز شریف نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا پہلا سوشل میڈٰیا کنونشن 10 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ پارٹی کا دوسرا سوشل میڈیا کنونشن 17 مارچ کو لاہور میں ہوگا ۔ تحریک انصاف کا 31 مارچ کو کراچی میں بھی سوشل میڈیا کنونشن ہوگا جبکہ پی ٹی ائی مارچ کے بعد 14 اپریل کو پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے نیب پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
 علاوہ ازیں عمران خان سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔ کنونشن میں ملک بھر سے سوشل میڈیا کے سرگرم کارکان شرکت کریں گے۔ کنونشن میں آئندہ انتخابات کے لیے سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جائیگی۔ 

مزید اس ویڈیو میں: