آشیانہ کرپشن کیس: فواد حسن فواد نیب کے سوالوں کا جواب کیوں نہ دیا؟

آشیانہ کرپشن کیس: فواد حسن فواد نیب کے سوالوں کا جواب کیوں نہ دیا؟


اسلام آباد(24نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کی تحقیقات میں نیب کے اعلیٰ افسرہی رکاوٹ بن گئے، فواد حسن فواد نے کرپشن سے متعلق نیب سوال نامے کاجواب دینے سے انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں ملوث بااثر بیورو کریٹ کو بچانے کے لئے نیب کے اعلیٰ آفسر سرگرم۔ نیب کا اعلیٰ افسر بنا فواد حسن فواد کی گرفتاری میں رکاوٹ۔تحقیقات سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ نے لگے۔فواد حسن فواد نے نیب کے سوال نامے کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:احد چیمہ کی سیکڑوں کنال زرعی اراضی کا انکشاف، 24نیوز نے کھوج لگا لیا 

نیب تفتیشی ٹیم کو مختلف ذرائع سے دھمکیاں بھی ملنے لگیں۔ پرنسپل سیکریٹری کا نام انکوائری سے خارج کرانے کے لیے بھی افسروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ 

 دوسری جانب نیب حکام کا کہناتھا کہ پرنسپل سیکریٹری کا رویہ تشویش ناک ہے۔ان کی گرفتاری کسی وقت بھی متوقع ہے۔